تازہ ترین
سفارتکار لیو جیان افغانستان کے حوالے سے چین کے خصوصی ایلچی تعینات

سفارتکار لیو جیان افغانستان کے حوالے سے چین کے خصوصی ایلچی تعینات

معروف سفارتکار لیو جان کو افغانستان کے حوالے سے چین کا خصوصی ایلچی تعینات کر دیا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بائیس جنوری کو بیجنگ میں کہا کہ لیو جیان سینئر سفارت کار ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل افغانستان ، ملائیشیا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سفارتی فرائض سر انجام دیے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین نے افغانستان میں قیام امن و مفاہمتی عمل میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے ۔ چین نے افغانستان کے حوالے سے مختلف فریقوں کے ساتھ مذاکرات و مشاورت کو نمایاں اہمیت دی ہے ۔ چین افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مزید تعمیری کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons