تازہ ترین
دبئی کے سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

دبئی کے سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

اماراتی حکومت نے دبئی کے سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم متعارف کراوائی ہے،

دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے حکومت کی جانب سے دبئی کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے-

جس کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 9 سے 16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نئی اسکیم کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوچکا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد حکومت کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا،

سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بہتری لانا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے ملازمین کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے انہیں اوقات کار میں سہولت، جزوقتی ڈیوٹی کی سہولت بھی دی ہے، جس کے بعد سرکاری ملازمین گھر بیٹھ کر بھی ڈیوٹی انجام دے سکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons