تازہ ترین
کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم ہے اور کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کیساتھ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے لئے بھرپور سپورٹ جاری رکھے گی، اور کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons