تازہ ترین
ڈیووس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات

ڈیووس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان کچھ دیر قبل ڈیووس پہنچے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کردار ادا کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں، ہم پاکستان کے اتنے قریب نہیں تھے، جتنے اب ہیں، عمران خان میرے دوست ہیں، دوبارہ ملاقات پر خوشی ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، افغانستان کے معاملے پر امریکا اور پاکستان ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن واستحکام کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے 3 روزہ دورے پر ڈیووس پہنچے ہیں جہاں وہ کئی عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons