تازہ ترین
ہندوستان کی جانب سے ایک خود ساختہ حملے کا سخت اندیشہ ہے، وزیر اعظم

ہندوستان کی جانب سے ایک خود ساختہ حملے کا سخت اندیشہ ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ہندوستان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کا قتل عام جاری رکھتا ہے تو پاکستان کے لیے خاموش تماشائی بنے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

وزیر اعظم نے  اپنے ٹویٹر پیغام  میں کہا کہ جنگ بندی لکیر کے اس پار نہتے شہریوں پر مقبوضہ بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتے حملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کے لیے بھارت سے اصرار کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خود ساختہ / جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔ اس قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے سب سے تجربہ کار سیاستدان مہاتیر محمد نے بھی انہی مسائل کا سامنا کیا جن کا سامنا آج ہمیں ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مہاتیر محمد کے بارے میں ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی راہ میں بھی وہی سیاسی مافیا حائل ہوا جس نے اداروں کی تباہی کے ذریعے ملائیشیا کو قرضے کی دلدل میں دھنسایا اور اس کا دیوالیہ نکال دیا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی بھارتی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کو فنانسل ایکش ٹاسک فورس کے اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons