تازہ ترین
ملک مشکل ترین معاشی حالات سے نکل آیا ہے، وزیر اعظم

ملک مشکل ترین معاشی حالات سے نکل آیا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستان اور اسلام کا مثبت تشخص پیش کرنے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات ڈیجیٹل میڈیا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ایک وفد سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر آسان شرائط پر قرضوں، ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں، غربت کے خاتمے کے احساس پروگرام اور نادار افراد کے لئے پناہ گاہوں سمیت نوجوانوں کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک مشکل ترین معاشی حالات سے نکل آیا ہے، مالی خسارے میں کمی آئی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ عمران خان نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بدعنوانی اور مافیاز کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جائیں گے۔

ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل کے حل کے لئے حکومت کے اقدامات اور جدید دور میں ذرائع ابلاغ خصوصاً سوشل میڈیا کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے بھی ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں نوجوانوں کے لئے مواقع اور اس سے متعلق مسائل اور ان کے حل پر اظہار خیال کیا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons