تازہ ترین
معاون خصوصی کا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹے پر زورhttp://urdu.radio.gov.pk/19-01-2020/maaaon-khsosi-sht-ka-tizi-s-bti-oei-aabadi-k-msel-s-trjihi-bniado-pr-nmn-pr-zor

ظفر مرزا کا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے ترجیحی بنیادوں پر قابو پانے کی ضرورت پر زور

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے ترجیحی بنیادوں پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کراچی میں منعقدہ ہیلتھ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے اضافے کی شرح دواعشاریہ چار فیصد ہے جو ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگ خاموشی سے خیراتی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں اور انڈس ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال جیسی کئی مثالیں ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے تپ دق اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض پر قابو پانے کیلئے بھی احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے چیمپئن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons