تازہ ترین
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شاہی فرائض اور خطابات سے دستبردار، شاہی خاندان فیصلے سے متفق

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شاہی فرائض اور خطابات سے دستبردار، شاہی خاندان فیصلے سے متفق

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے اٹھارہ جنوری کو جاری کردہ بیان میں، شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خطابات اور فرائض سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس کا اطلاق رواں برس موسم بہار سے ہو گا۔

بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ آئندہ شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے، وہ شاہی خاندان کی نمائندگی بھی نہیں کریں گے اور شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والے عوامی فنڈز بھی وصول نہیں کریں گے۔ بیان کے مطابق شاہی خاندان نے برطانیہ میں شہزادہ ہیری اور میگھن کی رہائش گاہ انہی کو رکھنے کی اجازت دی۔ تاہم بیان میں اس جوڑے کے حفاظتی انتظامات اور ان پر آنے والی لاگت کا ذکر نہیں کیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی بھارتی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کو فنانسل ایکش ٹاسک فورس کے اجلاس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons