تازہ ترین
سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع

سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع

سعودی عرب میں کوریئر کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے،

نئے قواعد کے مطابق اگر گاہک اپنا آرڈر وقت پر وصول کرنے نہیں آتا تو کوریئر کمپنی مذکورہ سامان فروخت کرسکتی ہے۔ نئے قواعد کے مطابق صارف کا سامان تاخیر سے پہنچانے یا خراب کرنے پر ہونے والا نقصان کوریئر کمپنی کو ادا کرنا ہو گا۔

گاہک کو تاخیر سے یا خراب سامان ملنے پر یہ حق حاصل ہے کہ اسے سامان کی قیمت ادا کی جائے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر گاہک نے کوئی آن لائن خریداری کی اور متعلقہ ادارے نے اسے وقت پر کوریئر کمپنی کے حوالے کر دیا مگر کوریئر کمپنی کی وجہ سے سامان گاہک تک تاخیر سے پہنچا تو اس صورت میں گاہک کو حق حاصل ہے کہ اسے شپ منٹ کی دوگنا رقم بطور معاوضہ ادا کی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons