تازہ ترین
خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا

خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا

دنیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا ہے-

ظلم و تشدد اور خواتین سے زیادتی فیشن بن چکا ہے۔ اسپیکٹیٹر انڈیکس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کے اندرونی حالات کے مختلف عوامل کا جائزہ لے کر رپورٹ بنائی گئی ہے، رہائش کے لئے خطرناک ترین ممالک میں برازیل، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، ارجنٹینا کے بعد بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ان ممالک میں جرائم، تشدد، مظالم اس قدر بڑھ گئے کہ پرامن اور پرسکون رہنا محال ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے کالے قوانین اور پالیسیوں کے باعث بھارت میں طبقاتی کشمکش عروج پر پہنچ گئی۔ شہر شہر، گلی گلی، تعلیمی اداروں سمیت ہر جگہ محروم طبقہ حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے، اقلیتوں کے لئے زندہ رہنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں بھارت جلد ٹاپ پر آ جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons