تازہ ترین
جرمنی نے 5 جی نیٹ ورک کی تعمیر سے ہواوے کو نکالنےکی مخالفت کر دی

جرمنی نے 5 جی نیٹ ورک کی تعمیر سے ہواوے کو نکالنےکی مخالفت کر دی

جرمنی نے امریکہ کے کہنے پر 5 جی نیٹ ورک کی تعمیر سے ہواوے کو نکالنےکی مخالفت کی ہے۔

جرمنی کا مؤقف ہے کہ چینی کمپنی کے بغیر ملک میں 5جی موبائل نیٹ ورک کو قابل عمل نہیں بنایا جاسکتا۔ جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ جرمنی غیر ملکی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے دوران اپنے آپ کو ممکنہ تخریب کاری سے بچانے کے لئے سخت معیارات کا نفاذ کر سکتا ہے، لیکن وہ صرف اس امکان کے تحت ہواوے پر پابندی نہیں لگا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم چینی کمپیوں کو نئے نیٹ ورک کی تعمیر میں حصہ لینے سے روکتے ہیں تو جرمنی میں 5 جی کو قابل عمل بناے میں 5 سے 10 سال کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ امریکہ اپنے یورپی اتحادیوں پر جاسوسی کے مبینہ خطرات کے الزام میں چینی ٹیلی کام کمپنی پر پابندی عائد کرانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons