تازہ ترین
​سال دو ہزار انیس کے دوران چین کے بتیس لاکھ کورئیرز نے ترسٹھ ارب پیکجز کی ترسیل کی

​سال دو ہزار انیس کے دوران چین کے بتیس لاکھ کورئیرز نے ترسٹھ ارب پیکجز کی ترسیل کی

دو ہزار انیس میں چین میں آن لائن خوردہ فروخت کا حجم نوے کھرب یوان سے زائد ہوگیا۔

اس کا مطلب ہے کہ چین بھر میں کھپت کا تقریباً پانچواں حصہ آن لائن ہوتا ہے۔ گزشتہ سال چین میں کورئیرز کی تعداد بتیس لاکھ سے زائد ہو گئی اور ترسٹھ ارب پیکجز کی ترسیل کی گئی۔

مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور بلاک چین جیسی نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے چین میں ایکسپریس انڈسٹری کی تیز ترقی ہوئی۔ چین کے نیشنل پوسٹ آفس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال دو ہزار انیس میں چین بھر میں ایکسپریس انڈسٹری کے چار سو دو نئے صنعتی زون قائم کیے گئے،

ملک بھر میں ایکسپریس کے لئےخصوصی سامان بردار طیاروں کی تعداد ایک سو چھبیس تک پہنچ گئی، اسی طرح اس مقصد کے لیے مختص تیز رفتار ریل وے کی خصوصی لائن چار سو اکیاون تک پہنچ گئیں۔ دو ہزار انیس میں چین کے دیہی علاقوں میں ترسیل کیے جانے والے پیکجز کی تعداد پندرہ ارب تک پہنچ گئی، اس طرح دیہی علاقوں تک پہنچائی جانےوالی صنعتی مصنوعات اور شہروں تک پہنچائی جانے والی زرعی مصنوعات کا حجم آٹھ کھرب ستر ارب یوان سے تجاوز کر گیا۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons