تازہ ترین
کشیدگی کی بھڑکتی آگ کو نہ بجھایا تو پورا خطہ لپیٹ میں آجائیگا، وزیر خارجہ

کشیدگی کی بھڑکتی آگ کو نہ بجھایا تو پورا خطہ لپیٹ میں آجائیگا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ کشیدگی کی بھڑکتی آگ کو نہ بجھایا توپورا خطہ لپیٹ میں آجائیگا، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علاقائی سلامتی کیلئے سفارتی کوششیں بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام فریقوں پر زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل سے کام لینے، مزید کشیدگی سے بچنے اور تعمیری مذاکرات کا حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کے لئے تمام فریقوں کے درمیان تعمیری مذاکرات کے لئے ہرممکن کوشش کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو کشیدگی کے خاتمے کے لئے علاقائی وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنے رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ایران اور امریکہ نے اپنے باضابطہ بیانات میں واضح کیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے لئے سعودی عرب کی غیرمتزلزل حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا اور اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیر خارجہ کے دورے اور پاکستانی کوششوں کوسراہا۔فریقین نے خطے اور دنیا کے دوسرے حصوں میں امن وسلامتی کو متاثر کرنے والے امور پر قریبی روابط اور مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons