تازہ ترین
چین کے صدر شی چن پھنگ کا ہانگ جو شی شی قومی ویٹ لینڈ پارک کا دورہ

“چینی صدر کی پسندیدہ کہانیاں” پروگرام کا میانمار کے ٹیلی ویژن سے آغاز

چینی صدر کے دورہ میانمار سے قبل “شی چن پھنگ کی پسندیدہ کہانیاں” نامی سلسلہ وار پروگرام کے میانمار زبان کے ورژن کا چودہ جنوری سے میانمار کے سب سے بڑے کمرشل ٹیلی ویژن سکائی نیٹ سے آغاز ہوا۔

اسی دن چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے”شی چن پھنگ کی پسندیدہ کہانیاں” کی میانمار زبان میں ترجمہ اور تیار کی جانے والی کتاب کا اجراء بھی کیا گیا۔ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ شی چن پھنگ کی پسندیدہ کہانیوں پر مشتمل اس سلسلہ پروگرام میں چینی صدر کی تقاریر، مضامین اور گفتگو میں مستعمل مشہور قدیم چینی اقوال اور تاریخی کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ان کہانیوں کے ذریعے چین کی روایتی ثقافت، سیاسی دانش اور ملک پر حکمرانی کے نظریات کے بارے میں صدر شی چن پھنگ کی فہم و فراست کا اظہار ہوتا ہے۔ اس سے پہلے اس پروگرام کا انگریزی، جاپانی، ہسپانوی، اٹالوی، ہندی اور نیپالی زبانوں میں ترجمہ کر کے اجراء کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

امریکہ میں کرونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے

امریکہ میں کرونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے

امریکہ میں کرونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور صحت کے حکام نے کہا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons