تازہ ترین
چینی جنرل کسٹم ہاوس کی جانب سے دوہزار انیس کےدرآمدات و برآمد ات کےاعدادوشمار کا اجرا

چینی جنرل کسٹم ہاؤس کی جانب سے دو ہزار انیس کے درآمدات و برآمدات کےاعداد و شمار کا اجرا

چودہ جنوری کو چینی جنرل کسٹم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار انیس میں چین میں ساز و ساماں کی درآمدات و برآمد ات کا کل حجم تین سو پندرہ کھرب چالیس ارب یوان تک پہنچ گیا،

جس میں دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں تین اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا۔ پانچ فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات کا حجم ایک سو بہتر کھرب تیس ارب یوان تک پہنچ گیا، جبکہ درآمدات کا حجم ایک سو تینتالیس کھرب دس ارب یوان تک پہنچ گیا، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں ایک اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا۔تجارتی سرپلس انتیس کھرب بیس ارب یوان تک پہنچ گیا، جس میں پچیس اعشاریہ چار فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال چین کے اہم تجارتی شراکت داروں کی فہرست میں بھی تبدیلی آئی۔ آسیان چین کا دوسرا بڑا تجارتی ساتھی بن گیا۔ نجی کاروباری اداروں نے پہلی مرتبہ چین میں سب سے بڑے غیرملکی تجارتی اداروں کی جگہ لے لی۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے چیمپئن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons