تازہ ترین
پاک-چین بحری افواج کی چھٹی دوطرفہ مشق سی گارڈینز 2020 اختتام پذیر

پاک-چین بحری افواج کی چھٹی دوطرفہ مشق اختتام پذیر

 پاکستان اور چین کی بحری افواج کے درمیان چھٹی دوطرفہ مشق Sea Guardians دوہزار بیس ختم ہوگئی ہے۔

اختتامی تقریب پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔  چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمان کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل Dong Jun اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان فلیٹ کے کمانڈر وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ مشق Sea Guardians سے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا اور خطے میں بحری صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

دونوں ملکوں کی خصوصی آپریشن فورسز ، جنگی جہازوں اورہوائی  جہازوں نے مشق Sea Guardians میں حصہ لیا۔ مشق کے سمندری مرحلے میں دونوں ملکوں کے بحری جہازوں نے بحیرہ عرب میں  جدید مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons