تازہ ترین
پاک فوج علاقائی امن کے لئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

پاک فوج علاقائی امن کے لئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی سلامتی اور مادر وطن کے دفاع پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی اور علاقائی امن کے لئے اپنا ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں 228ویں کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوجی قیادت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں جن کے علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں تذویراتی، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور داخلی سلامتی، سرحدوں، کنٹرول لائن اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں غور کیا گیا۔

کانفرنس میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور اس کے علاقائی امن و سلامتی پر اثرات کے حوالے سے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons