تازہ ترین
پاکستان کی حکومت اورعوام کو سلطان قابوس کےانتقال پر انتہائی دکھ ہے، وزیر خارجہ

پاکستان کی حکومت اورعوام کو سلطان قابوس کےانتقال پر انتہائی دکھ ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج مسقط میں اومان کے نئے حکمران ھیثم بن طارق السعید سے ملاقات کی اور صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے عوام کی طرف سے ان کے پیشرو سلطان قابوس بن سعید کے انتقال پر تعزیت کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو سلطان قابوس کے انتقال پر انتہائی دکھ ہے اور وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سلطان قابوس کے انتقال سے اومان ایک ہر دلعزیز رہنما جبکہ پاکستان ایک مخلص اور قابل اعتماد دوست سے محروم ہو گیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، سلطان ھیثم نے وزیر خارجہ کے دورے اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اومان کی حکومت مرحوم سلطان کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کےلئے کوششیں جاری رکھے گی۔

سلطان ھیثم نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور اومان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons