تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے درمیان دبئی میں ملاقات متوقع

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔

دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات آئی سی سی گورننس ریویو کمیٹی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔ احسان مانی اور نظم الحسن کی ملاقات کے بعد پی سی بی مہمان ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔

دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مجوزہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کو 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کےلئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہےتاہم بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پہلے صرف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ہوم سیریز پاکستان میں کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons