تازہ ترین
وزیر خارجہ اومان کے سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت کیلئے مسقط پہنچ گئے

وزیر خارجہ عمان کے سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت کیلئے مسقط پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کےسفیراورعمانی وزارت خارجہ کےحکام نےاستقبال کیا، وزیر خارجہ آج شاہی خاندان سے ملاقات میں سابق فرمانروا سلطان قابوس کےانتقال پر اظہارتعزیت کریں گے۔

گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی ، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کشیدگی، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا تھا کہ خطےمیں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث تشویش ہے، کشیدہ صورتحال کو اعتدال پر لانے اور خطےکے استحکام کا تحفظ ضروری ہے، معاملات سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر پُرامن حل نکالنے پر زور دیا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons