تازہ ترین
وزیراعظم کی تمام زیر التوا مقدمات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت

وزیراعظم کی تمام زیر التوا مقدمات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے قواعدوضوابط، جرمانوں، سنیارٹی، ترقی اور دیگر امور کے بارے میں تمام زیر التوا مقدمات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے بریفنگ کے بعد ہدایات دیں جن میں کہا گیا کہ گزشتہ تین عشروں سے امور سے متعلق وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایک لاکھ تریسٹھ ہزار تینتالیس مقدمات زیر التواء ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف سرکاری محکموں نے چھ ہزار سرکاری گاڑیوں سمیت تین لاکھ ستر ہزار اشیاء کے استعمال کی مذمت کی تاہم انہیں فروخت کرنے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو تمام زیر التوا مقدمات نمٹانے میں مدد دینے کے لئے تمام متعلقہ وزارتوں سے تجاویز لینے کا کام سونپا اور سرکاری وزارتوں کو ان مسائل کے حل کے لئے 45 دن کی حتمی مدت دی گئی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ وزارتوں نے اب تک عوامی فلاح وبہبود کے 79 منصوبے شروع کئے ہیں جن میں سے 41 پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ نادرا نے دیہی خواتین کے لئے شناختی کارڈ بنانے کے لئے جمعے کا دن مقرر کیا ہے۔

سمندرپار پاکستانیوں کے امور کی وزارت نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات اور ان مسائل کے حل کے لئے ایک ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے عمل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔

کابینہ نے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے واپس کی گئی تین املاک نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو دینے کی بھی منظوری دی۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons