تازہ ترین

ملک میں برفباری اور بارشیں، مختلف حادثات میں 46 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارشوں سے مختلف حادثات اور واقعات میں 46 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، سب سے زیادہ نقصان بلوچستان اور آزاد کشمیر میں ہوا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث 3 روز میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔ کئی مقامات پر چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ نوکنڈی میں ماشکیل کے قریب بھگ ایریا میں انتظامیہ اور ایف سی نے ریسکیو آپریشن کیا۔ بارشوں کے باعث دلدل میں پھنسے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے، 23 عمارتیں اور 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ وادی نیلم میں برفانی تودے کی زد میں آکر 10 افراد لاپتہ ہوئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

جھنگ میں بارش سے چھت گر گئی جس میں ایک لڑکی دم توڑ گئی اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ خانیوال میں 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔ سکھر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مختلف واقعات میں 9 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے چیمپئن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons