طیارہ حادثے میں 176 افراد کی ہلاکت ناقابل معافی غلطی ہے، ایرانی صدر

طیارہ حادثے میں 176 افراد کی ہلاکت ناقابل معافی غلطی ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ ایک سانحہ تھا جس کی محتاط انداز میں تحقیقات ہونی چاہیے اور ایک شخص ذمہ دار نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں 176 افراد کی ہلاکت ناقابل معافی غلطی ہے۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کی جانب سے غلطی تسلیم کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔ صدر نے کہا ایرانی قوم کو یقین دلانا ہوگا کہ ایسی غلطی دوبارہ نہیں ہوگی اور جو بھی طیارہ حادثے میں ملوث ہے اس کو سزا دی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران امریکہ کشیدگی کے دوران یوکرائن کا مسافر طیارہ میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا تھا جس میں 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube