تازہ ترین
شاہی خاندان سےعلیحدگی، ملکہ برطانیہ نے ہیری اور میگھن کے فیصلے کی حمایت کردی

شاہی خاندان سےعلیحدگی، ملکہ برطانیہ نے ہیری اور میگھن کے فیصلے کی حمایت کردی

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی پر ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہیری اور میگھن کے فیصلے کی حمایت کریں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل سینئر رائل رہیں، ۔انہوں نے کہا کہ ہیری اور میگھن مرکل ایک معینہ وقت کے دوران برطانیہ اور کینیڈا میں رہیں گے۔

ملکہ برطانیہ کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی خاندان کے لیے ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، خاندان کے افراد سے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کر لیں۔ یاد رہے چند روز قبل برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مرکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اور معاشی طور پر خود مختاری کا فیصلہ کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons