تازہ ترین
چین کے ویغور خود اختیار علاقے سنکیانگ میں قدیم قبریں آج بھی موجود ہیں

چین کے ویغور خود اختیار علاقے سنکیانگ میں قدیم قبریں آج بھی موجود ہیں

چین کے ویغور خود اختیار علاقے سنکیانگ کا شمال مغربی شہر اکسُو گزشتہ چند دہائی کے دوران حیرت انگیز تبدیلیوں سے نبرد آزما رہا۔

اسی بنیاد پر امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ اکسُو کے قصبے شایار میں موجود قبرستان کو مسمار کیا جارہا ہے۔ خبر میں لندن میں مقیم ویغور شاعر عزیز عیسیٰ ایلکُن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ گوگل پر اپنے والد کی قبر تلاش نہیں کرسکے۔

چینی خبر رساں ادارے سی جی ٹی این کے عملے کی جانب سے مذکورہ علاقے کا دورہ کرنے اور ایلکن کے کنبے سے ملاقات کے بعد انکشاف کیا گیا کہ عزیز عیسیٰ ایلکُن فروری 2017ء کے بعد سے چین واپس نہیں آئے۔ اس موقع پر عزیز عیسیٰ ایلکُن کی والدہ 78 سالہ حپیضم نظام دین سی جی ٹی این کے عملے کے ہمراہ اپنے والدین اور بھائیوں کی قبروں کے ساتھ ہی واقع اپنے شوہر کی قبر پر بھی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ قبرستان میں بے نام قبروں کی بہتات کے باعث 15 دسمبر 2018ء کو اپنے شوہر کی باقیات کو 100 گز کے فاصلے پر ایک اور قبر میں منتقل کردیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons