تازہ ترین

سنکیانگ میں تُووا قومیت کا موسیقی بینڈ “خن داگا”

چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے  میں  تُووا قومیت کا موسیقی  بینڈ  “خن داگا” روایتی  موسیقی کا  ایک مقبول  بینڈ ہے۔

یہ بینڈ سنکیانگ کے علاقے کناس میں گلے پر زور دے کر گانا گانے کے قدیم انداز کو نئے دور کے  تقاضوں کے ساتھ  ملا کر پیش کرتا ہے۔ علاقے کا دورہ  کرنے والے  سیاح خن داگا بینڈ کی موسیقی سے بے حد محضوظ ہوتے ہیں۔ کناس میں سیاحت کے فروغ سے موسیقی کے اس بینڈ کو روزگار کے مواقع  میسر آئے ہیں۔

بینڈ کے مرکزی گلوکار کا کہنا ہے کہ وہ سیاحوں کیلئے عام طور پر کناس کی روایتی موسیقی پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خن داگا ہرن کی ایک قسم ہے، تاہم اب یہ جانور ان کے علاقے میں موجود نہیں۔ گلوکار کاکہنا تھا کہ ان کے دادا اور دادی نے اس قسم کے ہرن کو اس علاقے میں متعدد بار دیکھا جب یہ ایک بڑی تعداد میں یہاں موجود تھے۔ گلوکار کے مطابق ان کے والد اور انہوں نے اس جانور کو کبھی نہیں دیکھا۔ گلوکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے بینڈ کا نام خن داگا اس لیے رکھا  تاکہ ہم سب جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

خن داگا بینڈ کے گلوکار پُر امید ہیں کہ وہ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روایتی موسیقی سے  محضوظ کریں گے اور اپنی بنائی  گئی دُھنیں دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

بچپن میں ٹی بی کی ویکسین لگوانے والوں میں کرونا وائرس کا خطرہ کم ہے، امریکی ماہرین

بچپن میں ٹی بی کی ویکسین لگوانے والوں میں کرونا وائرس کا خطرہ کم ہے، امریکی ماہرین

امریکا میں کی گئی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن ممالک میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons