تازہ ترین
حکومت چار اقتصادی زون کے قیام کیلئے پُرعزم ہے، اسدعمر

حکومت چار اقتصادی زون کے قیام کیلئے پُرعزم ہے، اسدعمر

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت تمام صوبوں میں چار اقتصادی زون کے قیام کے لئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار ہے جبکہ ریلوے کے نظام کی بہتری کے لئے تقریباً نو ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ ڈویژن غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے اور مستحق اور غریب خاندانوں کے لئے ”احساس پروگرام” کے لئے ایک سوبانوے ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نادار افراد کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں کم ازکم ایک سونوے شیلٹر ہوم تعمیر کئے گئے ہیں جہاں غریبوں کوخوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons