تازہ ترین
حکومت بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کیلئے جلد جامع پالیسی متعارف کرائے گی، وزیراعظم

حکومت بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کیلئے جلد جامع پالیسی متعارف کرائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کے لئے جلد جامع پالیسی متعارف کرائے گی تاکہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔

انہوں نے یہ بات پاکستان ایوان صنعت وتجارت کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ سولہ ماہ کے اندر اقتصادی اشارئیے بہترنظر آ رہے ہیں اس کے علاوہ سٹاک ایکسچینج میں چالیس فیصد ریکارڈ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی کرنسی مستحکم ہو رہی ہے جس سے قیمتوں کے ساتھ ساتھ معیشت میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ملک کی تاجر برادری کے مفاد کی خاطر پاکستانی مصنوعات کی دوسرے ممالک سے مسابقت کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons