تازہ ترین

’جوکر‘ آسکر ایوارڈز میں سرفہرست

فلمی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ’آسکر ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں فلم ‘جوکر’ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔

ہولی وڈ کی گزشتہ سال سامنے آئی تھرلر فلم ‘جوکر’ کو بہترین فلم اور بہترین اداکار کے ساتھ کئی اور ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔

92ویں آسکرز میں ‘جوکر’ کے علاوہ بہترین فلم کے لیے ‘فورڈ ورسز فیراری’، نیٹ فلکس کی فلم ‘دی آئرش مین’، ‘مزاحیہ فلم ‘جو جو ریبٹ’،’ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ اور پیرائسٹ’ جیسی فلموں کو نامزد کیا گیا۔

جہاں فلم ‘جوکر’ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں، وہیں ‘دی آئرش مین’، ‘1917’ اور ‘ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ جیسی فلموں نے 10 نامزدگیاں حاصل کیں۔

ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو اپنی فلموں کے لیے آسکرز میں 24 نامزدگیاں ملی، ان فلموں میں ‘دی آئرش مین’، ‘میرج اسٹوری’، ‘دی ٹو پوپس’ اور ڈاکیومنٹری ‘امریکن فیکٹری’ شامل ہیں۔

بہترین اداکاروں کی نامزدگیوں میں اینٹونیو بینڈراس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکوئن فیونکس اور جوناتھن پرائس کے نام سامنے آئے۔

جبکہ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے اسکارلٹ جانسن، سائروسی رونن، چارلیز تھرون، سنتھیا ایریوو اور رنی زلوگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

البتہ اس سال بھی بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری میں صرف مرد ہدایتکاروں کو نامزد کیا گیا جبکہ ایک بھی خاتون ہدایتکارہ اس کیٹیگری میں جگہ نہیں بنا سکیں۔

ہدایت کاروں میں مارٹن اسکورسیز (دی آئرش مین)، ٹود فلپس (جوکر)، سیم میڈز (1917)، کوئینٹن ٹیرنٹینو (ونس اپن اے ٹائم ان ہولی وڈ) اور بونگ جون ہو (پیراسائٹ) کے نام سامنے آئے۔

واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب رواں سال 9 فروری کو منعقد ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons