تازہ ترین
جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ کی بی جے پی پر تنقید

جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ کی بی جے پی پر تنقید

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور  بھارت کے مختلف شہروں میں شہری مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

نئی دہلی کی جواہر لال نہر یونیورسٹی کے طلباء بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں پیش پیش ہیں۔ یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے بھارتی جنتا پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جس حکومت کو چنا تھا وہ ہمیں ہی کاٹ کھانے کو آرہی ہے۔

دوسری جانب نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں نے وائس چانسلر کے گھر کے باہر احتجاج کیا اور 15 دسمبر 2019 کے واقعے کی ایف آئی آر  پولیس کیخلاف درج کرانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons