تازہ ترین
وادی نیلم میں مٹی اور برفانی تودے گرنے سے57 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

وادی نیلم میں مٹی اور برفانی تودے گرنے سے57 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم کے پندرہ دیہات پر مٹی اور برفانی تودے گرنے سے اب تک 57 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بیالیس زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 45 مکان مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے اور دوسرے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد ی کاموں میں مصروف ہیں۔

متاثرہ لوگوں کو خوراک، کمبل اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ ادھر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کے بارشوں اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں فوری طور پر امدادی کیمپوں کے قیام اور امداد اور بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر علی امین گنڈا پور نے آزاد جموں وکشمیر میں شدید برف باری اور بارشوں کے باعث تودے گرنے سے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے مقامی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ امور کشمیر کے وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں اور لوگوں کو بھی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو منعقد کی جائیگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons