امریکہ کا چین کو شرح تبادلہ میں ردوبدل کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ حقائق کے مطابق ہے، چین

امریکہ کا چین کو شرح تبادلہ میں ردوبدل کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ حقائق کے مطابق ہے، چین

امریکی وزارت خزانہ نے تیرہ جنوری کو زرمبادلہ کی پالیسی سے متعلق ایک جزوی رپورٹ جاری کی۔

اس رپورٹ میں چین کو ” شرح تبادلہ میں ردوبدل” کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے چودہ جنوری کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ درحقیقت چین شرح تبادلہ میں ردوبدل کرنے والا ملک نہیں ہے اور امریکہ کا مذکورہ فیصلہ نہ صرف حقائق بلکہ عالمی برادری کے اتفاق رائے کے مطابق ہے۔

گنگ شوانگ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی تازہ ترین جائزہ رپورٹ سے ظاہر ہے کہ آر ایم بی کی شرح تبادلہ مجموعی طور پر اقتصادی صورتحال سے مطابقت رکھتا ہے جس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ چین شرح تبادلہ میں ردوبدل کرنے والا ملک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے شرح تبادلہ کو تجارتی کشمکش سے نمٹنے کے لیے آلہ کار نہیں بنایا اور نہ بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین مارکیٹ کی بنیاد پر شرح تبادلہ کی تشکیل کے نظام کے اصلاحات کو فروغ دیتا رہے گا۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube