تازہ ترین
ارفع کریم کی آج آٹھویں برسی منائی جا رہی ہے

ارفع کریم کی آج آٹھویں برسی منائی جا رہی ہے

کم عمری میں ہی پاکستان کی پہچان بننے والی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی آج آٹھویں برسی منائی جا رہی ہے، انہوں نے نو برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اور صرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ ارفع نے اپنی لازوال کاوش کی بنا پر فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات بھی حاصل کیے تھے۔ 2005 میں مائیکرو سافٹ کے خالق بل گیٹس نے ارفع کریم سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن کی سند عطا کی۔

ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ارفع کریم رندھاوا ایک پھول تھا جو مرجھا گیا مگر اس کی خوشبو آج بھی دل و دماغ پر مہک رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 2,450 ہو گئی

ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 2,450 ہو گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons