تازہ ترین
نئے سال میں چین افریقہ تعاون سے دنیا کی نئی صورت کی تشکیل ہو گی، سی آر آئی کا تبصرہ

نئے سال میں چین افریقہ تعاون سے دنیا کی نئی صورت کی تشکیل ہو گی، سی آر آئی کا تبصرہ

سات سے تیرہ جنوری تک چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پانچ افریقی ممالک مصر ، جبوٹی ،اریٹیریا ،برونڈی اور زمبابوے کا دورہ کیا۔

دو ہزار بیس چین افریقہ تعلقات کے لیے ایک اہم سال ہے۔ اس سال چین افریقہ تعاون فورم کے قیام کی بیسویں سالگرہ ہے۔ اسی طرح اسی سال چین کے گھانا، مالی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ بھی ہے۔ اس سال چینی وزیر خارجہ کے دورہ افریقہ کا مقصد چین افریقہ رہنماؤں کے مابین طے شدہ اتفاق رائے کو عمل میں لانا، چین افریقہ تعاون فورم کے نتائج کو عملی جامہ پہنانا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا ہے۔

اس وقت چوالیس افریقی ممالک اور افریقی یونین نے چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون کے دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو افریقی یونین اور افریقی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ گہرائی کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ سینتیس سو سے زائد چینی صنعتی و کاروباری ادارے افریقہ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جن سے افریقی معیشت کو طاقتور قوت محرکہ فراہم کی گئی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران کینیا ، جبوٹی اور زمبابوئے کے رہنماؤں نے چین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ بالا حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ افریقی ممالک چین کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کی بھر پور خواہش رکھتے ہیں اور فریقین کے ایک دوسرے سے سیکھنے کا بڑا امکان ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons