سال دو ہزار انیس میں چین نئی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کے لحاظ سے عالمی سطح پر سرفہرست

چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی میاؤ وی نے بیجنگ میں منعقدہ “چین میں برقی گاڑیوں کے حوالے سے سو افراد پر مشتمل ایک فورم” میں کہا کہ دو ہزار انیس میں چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کی تعداد بارہ لاکھ سےتجاوز کرگئی ہے۔ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی طویل مدتی ترقی کا رحجان تبدیل نہیں ہوا۔

میاؤ وی نے کہا کہ دو ہزار انیس میں اقتصادی صورتحال اور حمایتی پالیسی کے خاتمے سمیت متعدد وجوہ کی بنا پر چین میں نئی توانائی آٹوموبائل کی پیداوار اور فروخت میں کمی آگئی تاہم عالمی سطح پر یہ تعداد اب بھی سر فہرست ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں میں نمایاں بہتر ی آرہی ہے اور صنعتی ڈھانچہ بھی مسلسل بہتر ہورہا ہے۔

میاؤ وی نے کہا کہ چین کے پاس نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے سب سے بڑی مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام اور بہترین حمایتی پالیسی موجود ہیں۔ طویل مدتی نکتہ نظر سے چین میں نئی توانائی آٹوموبائل کی صنعت کی ترقی کا سازگار ماحول تیار ہوچکا ہے۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

چین میں بیرونی سرمائے کے استعمال میں مسلسل اضافے کا رحجان برقرار

چین میں بیرونی سرمائے کے استعمال میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار

چین کی وزارت تجارت کے نائب وزیر چھین کھہ منگ نے اکیس تاریخ کو کہا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube