تازہ ترین
وزیراعظم کی دکانداروں پر غیرضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِاعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آج وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ خیبر پختونخوا میں توانائی، ہائر ایجوکیشن، صحت، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق معاملات اور خصوصا انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے توانائی عمر ایوب، وزیرِ اعلیٰ محمود خان، معاون خصوصی ندیم بابر، صوبائی وزیرِ خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور سلیم خان جھگڑا، وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیاکہ انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بلا تعطل پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے وزارتِ خزانہ سے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو مزید تیز کرنے کے لئے فنڈز کی فوری فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

انضمام شدہ علاقوں کی عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے وزیرِاعظم کو بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں ٹرانسمیشن کے کمزور انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے حوالے سے وزارتِ توانائی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons