تازہ ترین
پاکستان کی کاوشوں کی بدولت ہی امریکہ اور افغان طالبان مذاکرات کے لیئے رضا مند ہوئے، وزیر خارجہ

پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردارادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے آج ایک بیان میں پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ خطہ مزید کسی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وہ ایران کا دورہ بھی کررہے ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بعد میں سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ بھی کریں گے۔

انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان سے اس حوالے سے امید کی کرن روشن ہوئی ہے۔

دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراق اور بحرین کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فون پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے انہیں بتایا کہ پاکستان کو حالیہ صورتحال پر شدید تشویش ہے جس کے علاقائی امن واستحکام پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے اس مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے حوالے سے تمام کوششیں اقوام متحدہ کے منشور کے لائحہ عمل اور خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے احترام پر مبنی عالمی قوانین کے اصولوں کے تحت کی جانی چاہئیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons