تازہ ترین

ٹی وی مذاکرے “چائنا فوکس” کا بنگلہ دیش کے ٹیلی ویژن سے نشریات کا آغاز

چائنا میڈیا گروپ اور بنگلہ دیش کے آر ٹی وی کے مشترکہ تیار کردہ سلسلہ وار مذاکرے ” چائنا فوکس” کے نشریات کا آغاز آٹھ جنوری سےباقائدہ طور پر ہو گیا ہے۔ چین کے حوالے سے بنگلہ دیش کے ٹی وی سے نشر ہونے والا یہ پہلا مذاکرہ ہے۔ یہ پروگرام ہر بدھ کی شام چھ بجے بنگلہ دیش کے آر ٹی وی اور اس کے سوشل میڈیا سے بیک وقت نشر ہوتا ہے۔

آٹھ تاریخ کو بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں کے ایسوسی ایشن کے سربراہ لین وی چھیانگ اور بنگلہ دیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ شیخ فضل فہیم نے اسٹوڈیو میں چین اور بنگلہ دیش کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کی صورتحال، بنگلہ دیش میں سرمایہ کار ماحول اور دونوں اداروں کے درمیان تعاون کی مضبوطی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

لین وی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ چند برسوں میں بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور آبادی کی خوبی نمایاں طور پر نظرآرہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ چینی کاروباری ادارے بنگلہ دیش میں تجارت اور سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں۔ اس وقت بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں کے ایسوسی ایشن کے رکن کاروباری اداروں کی تعداد دو سو چالیس تک پہنچ گئی ہے اس تعداد میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہوگا۔

چینی کاروباری اداروں کی ایسوسی ایشن بنگلہ دیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شمولیت کی درخواست کرے گی تاکہ فریقین تعاون کو مضبوط بنا کر دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے لئے مزید بہتر خدمات سرانجام دی جاسکیں ۔

شیخ فضل فہیم نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعاون کی اچھی بنیاد موجود ہے۔ بنگلہ دیش کی منڈی وسیع ہے۔ بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بچپن میں ٹی بی کی ویکسین لگوانے والوں میں کرونا وائرس کا خطرہ کم ہے، امریکی ماہرین

بچپن میں ٹی بی کی ویکسین لگوانے والوں میں کرونا وائرس کا خطرہ کم ہے، امریکی ماہرین

امریکا میں کی گئی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن ممالک میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons