تازہ ترین

وزیرخارجہ کا عراق اور بحرین کے ہم منصبوں سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عراق اور بحرین کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے انہیں بتایا کہ پاکستان کو حالیہ صورتحال پر شدید تشویش ہے جس کے علاقائی امن واستحکام پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کی کوششوں میں سہولت فراہم کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کے اس موقف پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعہ کے حل کے حوالے سے تمام کوششیں اقوام متحدہ کے منشور کے لائحہ عمل اور خودمختاری وعلاقائی سلامتی کے احترام پر مبنی عالمی قوانین کے اصولوں کے تحت کی جانی چاہئیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام فریقوں کے لئے یہ ناگزیر ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، مزید کشیدگی سے گریز کریں اورتعمیری بات چیت کی راہ تلاش کریں۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons