تازہ ترین

عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، ہیثم بن طارق مُلک کے نئے حکمران مقرر

جدید عرب دنیا میں سب سے طویل عرصے تک برسر اقتدار رہنے والے رہنما اور عمان کے سلطان قابوس 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رائل کورٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انتہائی دکھ اور شدید رنج کے ساتھ رائل کورٹ عزت مآب سلطان قابوس کا سوگ منا رہا ہے جو جمعے کے روز انتقال کرگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سلطان قابوس 1970میں اس وقت سے برسر اقتدار تھے جب محل میں ایک بغاوت کے نتیجے میں انہوں نے اپنے والد کو معزول کردیا تھا اور بڑی آنت کے کینسر کے باعث کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

عمان کی سرکاری خبررساں ادارے نے سلطان کی موت کی وجہ کا اعلان نہیں کیا لیکن وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور ایک ماہ قبل ہی بیلجئم میں زیر علاج رہ کر وطن واپس لوٹے تھے۔ انہوں نے سوگواران میں کوئی جانشین شامل نہیں کیوں کہ وہ غیر شادی شدہ تھے، نہ تو ان کے کوئی بچے تھے اور نہ ہی کوئی بھائی۔

سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔ عمانی میڈیا کے مطابق سلطان مرحوم کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق السید کو عمان کا نیا سلطان چن لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کیا۔

یہ بھی چیک کریں

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی حکومت کا حج معاہدے مؤخر کرنے پر زور

سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons