تازہ ترین
سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، فردوس عاشق اعوان

سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے ذریعے پشاور سے کراچی تک نئی ریلوئے لائن بچھائی جائے گی، جس سے ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کی تعمیر سے نوجوانوں میں روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ ڈرائی پورٹ سے عوام اور تاجروں کی ضروریات پوری کرنے اور اشیاء کی نقل وحمل میں مدد ملے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 12 ماہ کے عرصے میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا قیام وزیر ریلوے اور ان کی ٹیم کی طرف سے انتھک اور مخلصانہ کوششوں کا غماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک ایم ایل ون منصوبہ اور متعدد نئی مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلانا نئے پاکستان میں ریلوے کی بحالی کا مظہر ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons