تازہ ترین

سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے جشن بہار کے دوران آمدورفت مزید آسان

چینی روایتی تہوار جشن بہار سے متعلق آمدورفت کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز دس جنوری دو ہزار بیس سے ہو چکا ہے۔ اندازے کے مطابق پہلے دن پورے چین میں ریلوے سے کل ایک کروڑ سولہ لاکھ سے زائد ٹرپز متوقع تھیں۔ یہ تعداد پچھلے سال کے اسی دن کے مقابلے میں اکیس اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کے ریلوے نے جشن بہار کے دوران آمد ورفت کو مزید آسان اور تیز تربنانے کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے ہیں۔

بیجنگ کے جنوبی ریلوے اسٹیشن کے ترجمان لیانگ چاؤ ایو نے کہا کہ جشن بہار کے دوران بیجنگ کے جنوبی ریلوے اسٹیشن سے چون لاکھ چونتیس ہزار ٹرپس متوقع ہیں۔ ریلوے اسٹیشن میں ٹکٹوں کی چیکنگ کے لیے جدید ترین مشینیں نصب کی گئیں ہیں جو چہرہ شناسی، شناختی کارڈ اور ٹکٹ سے کر سکتی ہیں۔ چیک ان کی رفتار میں ایک گنا اضافہ ہواہے ۔

اس کے علاوہ محکمہ ریلوے نے ای ٹکٹ کی دستیابی کو مزید آسان اور عام بنانے کی کوشش کی ہے۔ ملک بھر میں ایک ہزار بیس ریلوے اسٹیشنوں پر ای ٹکٹ کی سروس شروع کردی گئی ہے۔ مسافر کاغذ والی ٹکٹ کی بجائے ای ٹکٹ سے ہی ریل پر سفر کر سکتے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق بارہ دسمبر دو ہزار انیس سے اب تک ریلوے نے چالیس کروڑ سے زائد ٹکٹیں فروخت کی ہیں جن میں اسی فیصد سے زائد ٹکٹیں ریلوے کے انٹرنیٹ نظام سے فروخت کی گئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے چیمپئن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons