تازہ ترین
آر ایس ایس کا نظریہ نسلی برتری اور مسلمانوں و اقلیتوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر قائم ہے، وزیراعظم

آر ایس ایس کا نظریہ نسلی برتری اور مسلمانوں و اقلیتوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر قائم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس انتہاء پسندانہ نظریے نے جوہری ملک بھارت کے ایک ارب عوام کو یرغمال بنا لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ نسلی برتری اور مسلمانوں و اقلیتوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر قائم ہے۔

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے گزشتہ روز کوئٹہ میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے سے متعلق رپورٹ فوری طور پر طلب کی ہے حملے میں ایک مسجد اور نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی حاجی امان اﷲ بہادر اور مثالی افسر تھے۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے اومان کے سلطان قبوس بن سید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اومان کی عوام کیلئے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ سلطان قبوس بصیرت رکھنے والے رہنما تھے جنہوں نے اومان کو ایک مضبوط اور جدید ریاست میں تبدیل کیا۔ عمران خان نے کہاکہ اومان ایک محبوب رہنما اور پاکستان ایک قریبی اور قابل اعتماد دوست سے محروم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم سلطان قبوس کیلئے دعائے مغفرت کی۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons