تازہ ترین
نوشہرہ: تمام حکومتی پالیسیاں نچلے طبقے کے فائدے کیلئے ہیں، وزیراعظم

نوشہرہ: تمام حکومتی پالیسیاں نچلے طبقے کے فائدے کیلئے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریلویز کی ٹیکنالوجی میں چین سب سے آگے ہے، جبکہ ML-1 کا منصوبہ اس شعبے میں انقلابی تبدیلی لے کر آئے گا۔

آج ۱۰ جنوری کو وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ ہوگا، روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور نوشہرہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کےلوگ باشعورہیں اسلیے پی ٹی آئی کو بار بار منتخب کرتےہیں، 70 سالہ تاریخ میں کبھی ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں کیاگیا، دنیا میں ریلوے ٹریک بڑھتے گئے ، پاکستان میں جو ریلوے ٹریک انگریز چھوڑ گیا اس سے بھی کم ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جو حکومتیں آئیں وہ صرف ایلیٹ کلاس کیلئے تھیں، ریلوے کے حالات بگڑتے گئے اور پیسہ بھی خرچ نہیں کیاگیا، ریلوے کی پٹڑیوں ، سسٹم کا برا حال ہے ، ایسے بھی ریلوے پل ہیں، جو میعاد سے بھی زیادہ وقت سےموجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلویز میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی، ماضی کی حکومتوں کے تمام فیصلے چند افراد کے فوائد کیلئے ہوتے تھے، ریلوے اور پی آئی اے کو اب پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ کرناہوگا۔

وزیراعظم نے کہا ریلوے مزدور، انجینئرز کو کہتا ہوں حکومت کوئی سفارش نہیں لائے گی، کوئی بھی کرپشن کرے کمپلین پورٹل پرشکایت درج کرائیں ، کرپشن کرنے والے کے خلاف شکایت پر ایکشن لینا میرا کام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گے اور ریلوے کا خسارہ کم کریں گے، اربوں روپے کی سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرایا ہے، قوم کو اگلے ہفتے بتائیں گے قبضہ گروپوں سے کتنا پیسہ بچایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، عام آدمی کی سواری ریلوے کو اوپر لیکر جائیں گے، ہماری ساری پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے ہیں، احساس پروگرام میں ہم نے 190ارب روپے رکھے ہیں، نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں، ہنر سکھائیں گے اور اسکالر شپز دے رہے ہیں ، صحت کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ علاج کراسکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons