تازہ ترین
سی پیک منصوبوں پرعملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے گی، وزیرمنصوبہ بندی

سی پیک منصوبوں پرعملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے گی، وزیرمنصوبہ بندی

منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ اس وقت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام اور انہیں فعال بنانا اولین ترجیح ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ان زونز سے مینو فیکچرنگ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں مدد ملے گی جس سے فریقین کے کاروباری ادارے مربوط ہو جائیں گے۔ انہوں نے زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور د یا جو پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کی کاروباری اور مینو فیکچرنگ کی صنعتوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ کھیل برائے فروغ امن و ترقی منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 6 اپریل کو عالمی یومِ کھیل برائے فروغ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons