چین اور امریکہ کا تجارتی امور سے متعلق پہلے مرحلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ

چین – امریکہ تجارتی معاہدہ: چین باہمی رضامندی سے دستخط پر متفق

چین اور امریکہ نے تجارتی امور سے متعلق پہلے مرحلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کی وجہ سے امریکی اوریورپی ممالک کی سٹاک ایکسچینجز کی کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

چین اورامریکہ نے تجارتی امور پر جاری مذاکرات کے پہلے مرحلے کے معاہدے پر باہمی برابری اوراحترام کی بنیاد پر دستخط کرنے پر رضامندی کااظہارکیاہے۔ چین اورامریکہ کے مابین پہلے مرحلے کا معاہدہ 9 موضوعات پر مشتمل ہے ۔چین کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ابتدائی مرحلے کے معاہدے کے مراسلے میں حقوق املاک دانش،ٹیکنالوجی کی منتقلی ،زراعت اوراشیائے خوردونوش کی مصنوعات، مالیاتی خدمات، تجارت میں توسیع اور تجارتی امور پر تنازعات کو باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زوردیاگیاہے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد کی جانیوالی اضافی محصولات میں بتدریج کمی لائی جائے گی۔ بیان کے متن میں کہاگیاہے کہ دنوں ممالک کے مابین مذکورہ معاہدہ چین کے کھلے پن کی پالیسیوں اورعالمی اقتصادی ترقی کی بنیا د پر کیاجارہاہے۔

چین نے کہا ہے کہ اس معاہدے پر عمل درآمد سے املاک حقوق دانش کے تحفظ ،دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط میں اضافہ ،ایک دوسرے کی منڈیوںتک رسائی ،چین میںامریکی کمپنیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے علاوہ امریکہ میں چینی نجی کمپنیوں کی تجارتی سرگرمیوں کے دوران ان کے جائز حقوق کے تحفظ کوبھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

چین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مجوزہ تجارتی معاہدے طے پاجانے سے چین اورامریکہ کے مابین دو طرفہ تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت شدید دباؤ کی شکار ہے اور اس ضمن میں یہ تجارتی معاہدہ عالمی منڈیوں میں استحکام اورتجارتی سرمایہ کاری میں اضافہ کا موجب بنے گا۔چین نے اس امید کااظہار کیاہے کہ تجارتی امورسے متعلق فریقین کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد دو طرفہ تجارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ، عالمی مالیاتی اوراقتصادی امور میں بہتری اوردنیا میں امن وسلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنایاجاسکے گا۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا

خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا

دنیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube