اقوام متحدہ میں متفقہ قرارداد منظور، کرتار پور راہداری کے تاریخی افتتاح کا خیرمقدم

اقوام متحدہ میں متفقہ قرارداد منظور، کرتار پور راہداری کے تاریخی افتتاح کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک قرارداد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے تاریخی افتتاح کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ قرارداد پاکستان اور فلپائن کی جانب سے مشترکہ طور پیش کی گئی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ جہاں کرتار پورراہداری کی تعمیر سے سکھوں کو اپنے مذہبی مقامات کی زیارت میں سہولت میسر آئیگی، وہیں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔

جنرل اسمبلی نے تمام مذاہب کے پیروکاروں خصوصاً دنیا بھر سے سکھ برادری کو ویزے کے بغیر مذہبی مقامات تک رسائی دینے سے متعلق پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا بھی خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے 9 نومبر کو سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر راہداری کا افتتاح کیا تھا تقریب میں دنیا بھر سے سکھ یاتری شریک ہوئے تھے۔

بعد میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کی یہ قرارداد وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کی عالمی سطح پر تحسین کی غماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یہ واضح اور دوٹوک پیغام گیا ہے کہ خطے میں کون امن کے لئے کام کررہا ہے اور کس کے اقدامات سے خطے کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

ایلس ویلز کی آج پاکستان آمد، 22 جنوری تک قیام کریں گی

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی، پاکستانی حکام سے باہمی امور …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube