تازہ ترین
چین کے نائب صدر کا چین۔جاپان تعلقات کی ترقی پر زور
^

چین کے نائب صدر کا چین۔جاپان تعلقات کی ترقی پر زور

جاپان کے قومی سلامتی دفتر کے سربراہ شیگرو کیتامورا نے چھ تاریخ کو بیجنگ میں چین کے نائب صدر وانگ چھی شان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وانگ چھی شان نے کہا کہ رواں سال جون میں چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ اور جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے اوساکا میں ملاقات کی اور چین-جاپان تعلقات کی ترقی کے لئے ایک سمت متعین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو دونوں رہنماوں کے درمیان اتفاق رائے کی روشنی میں چین-جاپان تعلقات کو فروغ دینا چاہیئے اور اگلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلے کے لئے سازگار ماحول ترتیب دینا چاہیئے۔

شیگرو کیتامورا نے کہا کہ جاپان مستقبل میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مزید تبادلوں کے لئے بھرپور تیاری کا خواہاں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے چیمپئن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons