حکومت اظہارِ رائے اور میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، معاون خصوصی

حکومت اظہارِ رائے اور میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت آئینی تقاضوں کے مطابق اظہار رائے اور ذرائع ابلاغ کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

اطلاعات ونشریات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو حکومتی پالیسیوں پر نکتہ چینی کا حق حاصل ہے تاہم قومی مفاد کے حوالے سے اسے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے یہ حقیقت تسلیم کی کہ میڈیا نے کشمیر اور ناموس رسالت کے معاملے پر قومی بیانیے کو فروغ دیا۔ انہوں نے غلط معلومات اور جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی روک تھام کی ضرورت پر بھی زور دیا جن سے عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے کہا کہ تمام فریقوں کی مشاورت سے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی حکمت عملی وضع کرنے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

کمیٹی کو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے اصلاحاتی ایجنڈے سے متعلق پریذینٹیشن دی گئی اور بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی پر استوار کرنے کے لئے چار ارب روپے درکار ہیں۔ اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین جاوید لطیف نے کہا کہ سامعین کے اعتماد کی بحالی کے لئے ریڈیو پاکستان میں فوری اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا

خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا

دنیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube