شہرِ قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث موسم خوشگوار

شہرِ قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث موسم خوشگوار

کراچی میں آج علی الصبح موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث شہر کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فی صد ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ اسکردو میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

آج اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا، جبکہ پشاور میں 6، کوئٹہ 3 اور گلگت بلتستان میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:

مزید پڑھیں

ہندوستان کی جانب سے ایک خود ساختہ حملے کا سخت اندیشہ ہے، وزیر اعظم

ہندوستان کی جانب سے ایک خود ساختہ حملے کا سخت اندیشہ ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ہندوستان کے ساتھ ساتھ عالمی برادری …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Facebook
Facebook
Twitter
Visit Us
YouTube
YouTube